کےٹو ریاضی کا عمدہ نمونہ اور ایک شاہکار قرار

0

پیرس( مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی ریاضی داں اور منطق کے ماہر نے پاکستان میں واقع حیرت انگیز پہاڑ کے ٹو کو ریاضی کا عمدہ نمونہ اور ایک ایسا شاہکار قرار دیا ہے جو ہر لحاظ سےایک مکمل اہرام (پیرامِڈ) ہے۔فرانس میں کئی جامعات سے وابستہ ڈینیئل پروشیا نے اس موضوع پر اپنی کتاب بھی تحریر کی ہے جو فرانسیسی زبان میں ہے۔دی کیس آف کے ٹو ( لی کیس ڈیو کے ٹو) نامی کتاب میں ڈینیئل نےکہاہےکہ کے ٹو پہاڑ فطرت کا ایک شاہکار تو ہے ہی تاہم یہ ریاضی کا بھی ایک نمونہ ہے اور ایک خوبصورت اہرام کی صورت میں دکھائی دیتا ہے۔ اپنی کتاب میں انہوں نے کے ٹو کے ریاضیاتی پہلوؤں پر بات کی ہے جو قراقرم سلسلے کی سب سے اونچی اور دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی بھی ہے۔اپنی کتاب میں مصنف نے کے ٹو پہاڑ کو سرکرنے کے حوالے سے مشکل ترین قرار دیا۔ اس کی وجہ انہوں نے بلندی نہیں بلکہ خطرناک ڈھلانیں بیان کی ہیں۔ اب تک کے ٹو 85باعزم کوہ پیماؤں کی جان لے چکا ہے۔ ڈینیئل نے 8611میٹر بلند پہاڑ کو ایک ٹیٹرا ہیڈرون (ٹھوس تکون) قرار دیا ہے جو قدرتی اہرام کی ایک شکل ہے۔ڈینیئل کے مطابق کروڑوں سال قبل کے ارضیاتی عمل کے بعد کے ٹو اس خاص شکل میں ڈھلا ہے اور ایک خوبصورت اہرام کی صوررت میں دکھائی دیتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More