آستانہ کے باہر دوسرے کانام-تصویر لگانے پر پیر قتل

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر )قائد آباد میں ملزم نے آستانہ میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پیر ہلاک ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پیر نے دوسرے آستانہ کے پیر کی تصویر اور نام اپنے آستانہ پر لگایا ہوا تھا، جس پر دوسرے پیر کے بیٹے نے فائرنگ کرکے اسے ہلاک کیا۔تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے لانڈھی شیر پاؤ کالونی چاول گودام کے قریب واقع اختیار شاہ کے نام سے واقع آستانہ میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک شخص داخل ہوا اور اس نے تیس بور پستول سے اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں پیر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ایس ایچ او معراج انور نے بتایا کہ اسپتال میں مقتول کی شناخت 45سالہ اختیار شاہ ولد پیر ملک شاہ کے نام سے ہوئی، جو دم اور تعویذ گنڈے کا کام کرتا تھا۔اس نے اپنے گھر پر ہی آستانہ بنایا ہوا تھا اور اس پر سکندر شاہ پیر کا نام اور اس کی تصویر پینافلیکس پر پرنٹ کروائی تھی، جبکہ اس نے سکندر شاہ پیر کے ساتھ اپنا نام بھی لکھا ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سکندر شاہ پیر جس کا بیٹا اسلم پیر آباد کٹی پہاڑی کے پاس رہائش پذیر ہے۔ اس نے پیر اور منگل کی درمیانی شب آستانہ میں داخل ہوکر فائرنگ کرکے اپنے مخالف پیر اختیار شاہ کو اس بنا پر قتل کردیا کہ اس نے ملزم کے والد کی تصویر اور نام اپنے آستانہ پر لگایا ہوا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More