قرآن وحدیث سے متصادم قوانین کالعدم قرار دیئے جائیں- عبدالرحمٰن سلفی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت غربا اہلحدیث مولانا عبدالرحمن سلفی امیر جماعت نے جامعہ ستاریہ الاسلامیہ گلشن اقبال میں74ویں قرآن و حدیث کانفرنس سے خطاب میں کہاکہ پاکستان میں قرآن و حدیث کے متصادم تمام قوانین کالعدم قرار دیا جائے۔ تمام قانونی اداروں میں شرعی قوانین کا نفاذ عمل میں لایا جائے ۔ مولانا یوسف قصوری نے کہاکہ ہم چاہتے کہ اتحاد امت کو فروغ دیں اور معاشرے میں پھیلی بے راہ روی اور کرپشن کی بیخ کنی کریں۔ کانفرنس سے نائب امیر جماعت پروفیسر محمد سلفی ، مولانا انس مدنی ، مولانا ابراہیم محمدی، مولانا عبدالمالک چنگوانی، مولانا فضل ربی ، مولانا عبدالحق حقانی ، قاضی عبدالسمیع ،حکیم مطیع الرحمن ، حافظ عبدالسلام سلفی ، فیصل سلفی،مولانا ابراہیم جونا گڑھی نے بھی خطاب کیا ۔ کانفرنس کے اختتام پر محمد سلفی نے اجتماعی دعا کروائی ۔