’’کھیل امن کے قیام کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں‘‘

0

اسلام آباد(امت نیوز) نو منتخب رکن قومی اسمبلی و پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر اسامہ قادری نے کہا ہے کہ کھیل دنیا میں امن کے قیام کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں اور دنیا میں اس وقت بدامنی کو ختم کرنے کیلئے کھیلوں کے ذریعے ہی تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے ایک پر امن ملک ہے اور پاکستان میں زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل سطح کے مقابلوں کا انعقاد ہونا چاہئے جس سے ملک کھیلوں کی ترقی کو فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کرنا حکومت اور ہماری سب کی ذمہ داری ہے۔ اسامہ قادری نے کہا کہ کھلاڑی کسی بھی ملک کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More