ٹڈاپ کرپشن کیس میں یوسف رضا گیلانی پیش نہ ہوسکے

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق 26 مقدمات کی سماعت ہوئی۔سماعت کے موقع پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پیش نہ ہوسکے جبکہ دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگائی۔تاہم فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کررکھا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More