طبیعت بہتر ہونے پر مولانا طارق جمیل اسپتال سے ڈسچارج
لاہور(امت نیوز ) ڈاکٹرز نے معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل کو صحت میں بہتری کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مولانا طارق جمیل کو دل کے عارضہ پر تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا جہاں انہیں ایک سٹنٹ ڈالا گیا تھا ۔اب طبیعت میں بہتری آنے کے بعد ڈاکٹرز نے مولانا طارق جمیل کو گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔اس سے قبل ہسپتال میں داخل کیے جانے کے بعد مختلف شخصیات نے ہسپتال جا کر اور ٹیلیفون پر مولانا طارق جمیل کی خیریت دریافت کی۔مشیر وزیر اعظم عون چوہدری نےہسپتال میں مولانا طارق جمیل کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مولانا طارق جمیل پورے ملک بلکہ عالم اسلام کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی انہیں جلد از جلدتندرستی سے نوازے تاکہ وہ مکمل طور پر صحتیاب ہو کر دین اسلام کی خدمت کا مقدس فریضہ جاری رکھ سکیں۔