لاڑکانہ میں اے ٹی ایم سے چوری کی کوشش ناکام
لاڑکانہ(نمائندہ امت) رات دیر گئے نامعلوم افراد کی جانب سے نقب لگا کر نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین سے نقدی چوری کرنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام ہوگئے ۔ المرتضی ہاؤس کے سامنے واقع نجی کی برانچ میں نقب لگا کر آن لائن سیکورٹی سسٹم کو ناکارہ بنایا اور اندر سے اے ٹی ایم مشین کا دروازہ توڑ کر نقدی چرانے کی کوشش کی تاہم کامیاب نہ ہوسکے ۔بینک کے عملے کو صبح برانچ کھلنے پر واقع کا علم ہوا اور پولیس کو اطلاع دی گئی متعلقہ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، بینک مینجر عامر بھٹو کے مطابق برانچ میں رات کے وقت کوئی سیکورٹی گارڈ تعینات نہیں ہوتا تھا کیونکہ بینک میں الارم سسٹم لگا ہوا تھا لیکن حیران کن طور پر نہ پولیس کے پاس الارم بجا نہیں بجا تاہم ہیڈ آفس میں جس کی تحقیقات جاری ہیں۔