ترکی کانیشنل یونیورسٹی منصوبے میں دلچسپی کااظہار
اسلام آباد (اے پی پی) ترکی نے نیشنل یونیورسٹی منصوبے میں دلچسپی کااظہارکیاہے۔چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری سے ترک سفیر احسان مصطفی یرداکل نے ملاقات کی۔اس موقع پرطارق بنوری نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں، ہائر ایجوکیشن کمیشن ترکی کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ مزید بہتر تعلقات چاہتا ہے۔ اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی کے منصوبے میں ترک سفیر نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے یہ یقین دلایا کہ اس ادارے کو دنیا کی بہترین جامعہ بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔