اسحاق ڈارکے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 9جنوری تک ملتوی
اسلام آباد (اے پی پی) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 9جنوری تک ملتوی کر دی ۔بدھ کو عدالت نے سماعت کی تو اس موقع پر تینوں شریک ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ محمد آفتاب کا بیان قلمبندکیاگیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ کو کیس سے متعلق بنک ریکارڈپیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت9جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔اسحاق ڈارکی اہلیہ تبسم اسحاق ڈار کی درخواست پر سماعت نہ ہوسکی۔