طلبی پر نیب میں پیش ہو جاؤں گا-شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(امت نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب نے ابھی تک طلبی کے حوالے سے رابطہ نہیں کیا بلایا تو پیش ہو جاؤں گا۔فیصل واوڈا کسی کے باپ کے نوکر نہیں لیکن یہ پاکستان کے عوام کے نوکر ہیں،اگر پارلیمنٹ بلاتی ہے تو انہیں پیش ہونا پڑے گا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی حکومت گرانے کی بات نہیں کی،حکومت گرانے کا بیان پیپلز پارٹی کا اپنا ہے،حکومت کیخلاف عدم اعتماد لانا مشکل کام ہے، ابھی وہ حالات نہیں کہ عدم اعتماد لائی جائے،یہ باتیں قبل از وقت ہیں۔انہوں نے نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے ابھی تک رابطہ نہیں کیا، نیب نے بلایا تو حاضر ہو جاؤں گا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت عوام میں غیر مقبول ہوتی جا رہی ہے۔