اڈیالہ جیل میں قیدی پر تشدد میں ملوث 3ملازمین معطل
راولپنڈی(این این آئی)اڈیالہ جیل میں ایک قیدی پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے جس پر 3 ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قیدی سائیں عرفان پر بہیمانہ تشدد اس وقت کیا گیا جب اس نے جیل انتظامیہ کی جانب سے جوتے تارنے کے حکم کی نافرمانی کی۔ ذرائع کا کہنا ہے تشدد کے بعد قیدی کو قصوری چکی میں بند کر دیا گیا جہاں اس کی طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے نوٹس لیتے ہوئے تشدد میں ملوث 3 ملازمین کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا ہے تاہم قیدی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔