جعلی ڈالرز کے دھندے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا سرغنہ گرفتار

0

اسلام آباد(امت نیوز) ایف آئی اے نے جعلی ڈالروں کا دھندہ کرنے والے بین الاقوامی گینگ کے سرغنہ کو دھر لیا۔35کروڑ مالیت کے ڈالربرآمدکرلیے گئے، فراڈیوں کا گروہ بیرون ملک سے جعلی ڈالر منگوا کر پاکستان میں پھیلا رہا تھا۔ایف آئی اے سائبر کرائمز سیل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈالر اصلی بنا کر بیچنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار کر لیا، ملزم سے جعلی ڈالرز سے بھرا باکس برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ گینگ کے دوسرے ارکان کو پکڑنے کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم محمود الحسن کے مطابق چکر بازوں کا گروہ بیرون ملک سے جعلی ڈالر کا باکس منگواتا اور اس پر لگے کالے رنگ کو کیمیکل سے اتار کر اصل بنایا جاتا تھا۔ ملزم دو ماہ سے غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھا، اس کا بیرون ملک اپنے ساتھیوں سے سوشل میڈٰیا کے ذریعے رابطہ تھا۔ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا ہے کہ ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جعلی ڈالروں کا دھندہ کرنے والا گینگ ای میل کے ذریعے ہی سادہ لوح لوگوں کو پھانستا اور لاکھوں روپے لوٹتا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق ملزم سے 35کروڑمالیت کے ڈالربھی برآمدکیے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More