انجرڈحارث سہیل جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے باہر
لاہور(امت نیوز)قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل انجری کے باعث جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے جس کے بعد انہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔قومی ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقا میں موجود حارث سہیل گھٹنے کی تکلیف کے باعث ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز سے باہر ہوئے ۔ ٹیم مینجمنٹ نے مڈل آرڈر بیٹسمین کو کیپ ٹائون سے وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ بتایا گیاہے کہ ڈاکٹروںنے انہیں تین سے چار ہفتے مزید آرام کرنے کی ہدایت کی ہے۔حارث سہیل سنچورین ٹیسٹ سے پہلے بنونی میں ساوتھ افریقین انویٹیشنل الیون کے خلاف تین روزہ پریکٹس کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور ان کی جگہ شان مسعود نے پہلے ٹیسٹ میں حصہ لیا تھا لیکن 10 ٹیسٹ اور 26 ایک روزہ میچز میں ملک کی نمائندگی کرنے والے حارث سہیل اس لحاظ سے بدقسمت ہیں کہ وہ مجموعی طور پر چوتھی بار ان فٹ ہوکر کسی دورے سے واپس لوٹ رہے ہیں۔حارث سہیل دوسری بار جنوبی افریقہ سے بنا کھیلے واپس آرہے ہیں،2013 میں بھی 29 سالہ بلے باز جنوبی افریقا میں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوے تھے۔