ثناء میر کیریئر جاری رکھنے کی خواہشمند

0

لاہور(امت نیوز)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا ءمیر نے کہا ہے کہ آسٹریلیا،انگلینڈ اور بھارت کی ویمن کرکٹ کا انفراسٹرکچر ہم سے بہت آگے ہے اور ہمیں بھی اسی سمت میں کام کرنے کی ضرورت ہے،ٹاپ رینکنگ میں آنے کے لیے طویل انتظار کرنا پڑا،اگر پاکستان کرکٹ کاسٹرکچر بہتر ہوگا تو ویمن کرکٹرز کو میری طرح13برس انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے ثناء میر نے کہا کہ ٹاپ رینکنگ اور سال کی بہترین ٹیموں میں آنا اعزاز ہے،ہرکھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ٹاپ رینکنگ میں شامل ہو،ویمن کرکٹرز کے لیے ٹاپ رینکنگ میں آنا بڑی اہمیت کا حامل ہے۔کرکٹ کو خیرباد کہنے سے متعلق سوال پر ثنا ء میر نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا سوال بہت مشکل ہے اس بارے میں اکثر سوچتی بھی ہوں لیکن پاکستان کے لئے کھیلنا اچھا لگتا ہے جب تک ٹیم کو ضرورت ہوئی کھیلوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More