نیشنل وویمنز ہینڈ بال چیمپین شپ میں پاک آرمی کی کامیابی
فیصل آباد(امت نیوز) زرعی ےونیورسٹی فیصل آباد میں منعقد ہونے والی 13ویں نیشنل وومن ہینڈ بال چیمپین شپ کے پہلے سیمی فائنل میں جمعرات کے روز پاکستان آرمی کی ٹیم نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم کو 14کے مقابلے میں 35پوائنٹس سے شکست دے دی جبکہ دوسرا سیمی فائنل واپڈا اور پنجاب کی ٹیموں کے مابین منعقد ہو رہا ہے نیز چیمپین شپ کا فائنل کل5جنوری بروز جمعہ کو منعقد ہو گا۔پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل و ڈائریکٹر کمپیٹیشن جاوید اقبال اور آرگنائزنگ سیکرٹری و رجسٹرار گورنمنٹ کالج فار ویمن ےونیورسٹی فیصل آباد محمد اقبال حسین نے بتایاکہ گزشتہ روز آرمی کی ٹیم کا مقابلہ خیبر پختونخواہ کی ٹیم سے ہوا جس میں آرمی کی ٹیم نے 37کے مقابلے میں 3پوائنٹس سے برتری حاصل کر لی ۔ اسی طرح واپڈا کا مقابلہ بلوچستان کی ٹیم سے ہوا جو واپڈا کی ٹیم نے 46کے مقابلے میں 0پوائنٹ سے جیت لیا۔