شہباز شریف کےسفر-دیگرمعاملات پر خزانے سے لاکھوں خرچ

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب کیس میں جوڈیشل ریمانڈ کے بعد بھی شہباز شریف کے سفر اور دیگر معاملات پر حکومتی خزانے سے روزانہ بڑی رقم خرچ ہو رہی ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی آشیانہ اقبال کیس میں گرفتاری کے باوجود قومی خزانے سے ان پر بھاری اخراجات ہورہے ہیں۔ میاں شہباز شریف کو پروڈکشن آرڈرز کے مطابق نیب لاہور سے اسلام آباد منتقل کرنے پر لاکھوں روپے حکومتی خزانے سے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق نیب کی حراست میں گزرے 60 روز میں شہباز شریف کی آمد و رفت اور دیگر انتظامات پر یومیہ اوسطا 50 سے ساٹھ ہزار روپے خرچ ہوئے۔ نیب کی ٹیم کے ہمراہ انہیں دو بار بذریعہ جہاز اسلام آباد منتقل کیا جس میں اسلام آباد آنے اور جانے کے لئے 12 ٹکٹ خریدے گئے جس کے اخراجات نیب نے ادا کئے۔شہباز شریف کو ایک بار بذریعہ موٹر وے گاڑیوں کے قافلے میں قومی اسمبلی اجلاس کے لئے اسلام آباد منتقل کیا گیا جس پر تقریبا ایک لاکھ روپے کا خرچ پنجاب حکومت نے کیا۔ ان کی احتساب عدالت پیشی کے دوران گاڑیوں اور نفری کی تعیناتی کے انتظامات پر بھی لاکھوں روپے خرچ ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More