شاہ فیصل میں نوجوان گولیوں سے چھلنی-فائرنگ واقعات میں2زخمی

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہ فیصل کالونی میں مسلح افراد نے نوجوان کو گولیوں سے چھلنی کر کے مار دیا، فائرنگ کے دیگر واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے، شہریوں نے پولیس کیخلاف احتجاج بھی کیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی تھانے کی حدود گرین ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں 28 سالہ محمد علی ولد شیر محمد موقع پر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قانونی کارروائی کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا۔ ایس ایچ او تنویر حسین نے امت کو بتایا کہ مقتول گرین ٹاؤن کا رہائشی اور ڈرائیور کی نوکری کرتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی بہن کی کچھ مہینے پہلے طلاق ہوئی تھی اور اس کا بہنوئی عاشق قتل کی دھمکیاں دے رہا تھا۔ پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کرکے واقعے کی تمام پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔ قبل ازیں عوامی کالونی کے علاقے کورنگی نمبر 6جلیبی چوک کے قریب مسلح ملزمان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 35سالہ آصف ولد اقبال کو گولی مار کر زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد دکان داروں نے دکانیں اور سڑک بند کر کے پولیس کیخلاف احتجاج بھی کیا ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس ناکے لگا کر صرف پیدا گیری کرتی ہے اور ملزمان آسانی کسی بھی شہری کو لوٹ کر فرار ہوجاتے ہیں۔ میمن گوٹھ کے علاقے صدیق اکبر مسجد کے قریب فائرنگ میں 16سالہ دانش ولد خالد زخمی ہو گیا، جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ قرار دیدیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More