سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئی جے آئی ٹی تشکیل ۔اے ڈی خواجہ سربراہ مقرر
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئی جے آئی ٹی بنادی ہے جس میں انٹیلی جنس اداروں کے افسران شامل ہیں جبکہ سابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو اس جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جو اس وقت بطور آئی جی موٹرویز ہیں۔جب کہ 5 رکنی نئی جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی کے نمائندے لیفٹیننٹ کرنل محمد عتیق الزمان، لیفٹیننٹ کرنل عرفان مراز نمائندہ ایم آئی اور محمد احمد کمال ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی شامل ہیں۔