ٹرمپ کا اعتراف شکست بھارت کیلئے بڑا پیغام ہے-حافظ سعید

0

لاہور (آن لائن) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا افغانستان میں شکست کا اعتراف بھارت کیلئے بہت بڑا پیغام ہے۔ امریکہ خطے سے نکل رہا اور کشمیر کی آزادی کا وقت قریب آرہا ہے۔موجودہ نصف صدی سے مسلط کر دہ صلیبی جنگ اختتام پذیر ہو رہی ہے۔افغان جنگ نے روس کی طرح امریکی معیشت کو بھی تباہی سے دوچار کر دیا۔ کفر سمٹ رہا اور مسلم امہ مضبوط قوت بن کر ابھر رہی ہے۔مسلم حکمران بیرونی قوتوں کی ذہنی غلامی سے نکلیں اور آزادی سے فیصلے کریں۔امریکہ کے افغانستان اور شام سے نکلنے پر نئی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔پاکستان جلد عالم اسلام کی مضبوط قوت بن کر ابھرے گا۔ جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ کے دوران ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں وہ باتیں کی ہیں جو ہم پچھلے کئی برسوں سے کرتے آرہے ہیں۔افغانستان سے اپنی فوجوں کی باعزت واپسی کیلئے پاکستانی حکومت سے رابطے کئے جارہے ہیں۔ وہ شام سے بھی اپنی فوج نکال رہا ہے۔ٹرمپ نے واضح طور پر اعتراف کیا ہے کہ روس کی طرح اسے بھی افغانستان سے کچھ حاصل نہیں ہوا ۔آج وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی یہ کہنے پر مجبور ہوا ہے کہ ہم تمہاری خواہش پرخطہ میں مزید رہتے ہوئے اپنے فوجی کیوں مروائیں اور یہ کہ جتنے پیسے تم افغانستان میں خرچ کر کے جتلاتے ہو وہ تو امریکہ پانچ گھنٹے میں اپنی فوج پر خرچ کر دیتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More