ہنگو میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام-بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا
ہنگو(نامہ نگار)ہنگو میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے علاقہ سرکہ دانہ کی پہاڑی میں نامعلوم افراد کی جانب سے رکھا گیا ایک کلو گرام آئی ای ڈی اور ایک عدد ٹریشیل 82ایم ایم ناکارہ بناکر تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔ تھانہ سٹی کے ایس ایچ او سب انسپکٹر فضل خان کے مطا بق کاروائی مخبر کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی ۔ سٹی پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔