ڈیفنس میں شہری کی پراسرار ہلاکت کا معمہ تاحال حل نہ ہو سکا

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں 45 سالہ شہری کی پراسرار ہلاکت کا معمہ تاحال حل نہ ہو سکا۔قائم مقام پولیس چیف ولی اللہ دل حقائق جاننے کیلئے خود ڈیفنس تھانہ پہنچ گئے ۔ انہوں نے افسروں اور اہلکاروں سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ نے بتایاکہ 2پولیس اہلکار زیر حراست ہیں ۔ متوفی کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں تھا تاہم اعضا لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ موت کا تعین ہو سکے گا ۔انہوں نے بتایا کہ قائم علی جس بنگلے پر ملازم تھا اس کے مالک کی گرفتاری جلد متوقع ہے ۔ بنگلہ مالک طارق کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے اسپتال میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مدد لی جارہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More