ڈکیتی اطلاع پر کارروائی نہ کرنیوالے مددگار 15 کی نفری معطل

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں مدد گار 15نارتھ ناظم آباد کا عملہ ایس ایس پی وسطی کے امتحان میں ناکام رہا۔ڈکیتی کی اطلاع پر کارروائی نہ کرنے پر 15 پولیس موبائل کی پوری نفری معطل کر دی گئی۔اس ضمن میں ایس ایچ او اور ہیڈ محرر تھانہ نارتھ ناظم آباد کو بھی شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم رائو نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مدد گار 15نارتھ ناظم آباد کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے کال کر کے ڈکیتی کی اطلاع دی، لیکن پولیس 23منٹ تک موقع پر نہ پہنچ سکی۔مدد گار 15پولیس موبائل کا عملہ حدود نہ ہونے کا بہانے کرتا رہا۔ذرائع کے مطابق ایس ایس پی عارف اسلم بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی میں گھومتے رہے ۔پولیس موبائل بھی ان کے سامنے سے گزری، مگر کسی نے بغیر نمبر پلیٹ کی کار کو چیک نہیں کیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس ایس پی عام شہری کے روپ میں تھانے پہنچے ، تو انہیں ایس ایچ او سے نہیں ملنے دیا گیا۔رپورٹنگ روم کا عملہ باتوں میں مصروف رہا۔سنتری بھی گیٹ پر موجود نہیں تھا۔ایس ایس پی نے مدد گار 15کی موبائل کی پوری نفری کو معطل اور ایس ایچ او و ہیڈ محرر کو شو کاز نوٹس جاری کردیے، جبکہ ڈی ایس پی کی بھی سرزنش کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More