سندھ۔ بلوچستان اور خیبرپختون میں گرما تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے

0

کراچی/کوئٹہ /پشاور (خبرایجنسیاں) سندھ، بلوچستان اور خیبرپختون میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ۔پہلے روز حاضری معمول سے کم رہی ۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے موسم گرما کی دو ماہ تعطیلات 15 جولائی کو ختم ہوگئی تھی تاہم انتخابات کے باعث اس میں مزید 15 روز کا اضافہ کیا گیا اور اس طرح صوبے میں ڈھائی ماہ تک اسکول بند رہے۔بلوچستان کے گرم علاقوں میں بھی موسم گرما کی طویل تعطیلات ختم ہونے کے بعد اسکول کھل گئے، محکمہ تعلیم بلوچستان نے بتایا کہ صوبے کے گرم علاقوں میں 17 اضلاع شامل ہیں جہاں تعطیلات کے بعد تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شرو ع ہوگئی ہیں۔خیبر پختون میں بھی سرکاری اسکول کھلتے ہی طلبا و طالبات نے اسکولوں کی جانب رخ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More