نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک؍مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی حکمران جماعت بی جے پی نے ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی کیلئے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا شروع کردیا۔بھارتی الیکشن جیتنے کیلئے مودی سرکار نے پروپیگنڈا شروع کردیا ہے اوراپنے اندرونی دباؤ، تقسیم اور خراب پرفارمنس پر پردہ ڈالنے کیلئے لائن آف کنٹرول پرجھوٹی سرجیکل اسٹرائیک اور پاکستان کیخلاف جنگی جنون ابھارنے کا ڈرامہ شروع کردیا ہے۔بی جے پی کے اپنے رہنما سبرامنیم نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انتخابات کارکردگی پر نہیں بلکہ جذبات پر جیتے جاتے ہیں۔سبرامنیم نے مودی سرکار کو انتخابی مہم میں کارکردگی کے بجائے ہندو اِزم ابھارنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران بھارت میں ہندو انتہا پسندی کو اور بڑھاوا دیں گے اور مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی سازش کریں گے۔انکا مزید کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی 2014کے انتخابات اقتصادی کارکردگی پر نہیں عوام کے جذبات بھڑکا کر جیتی تھی ،دنیا بھر میں الیکشن جذبات سے جیتے جاتے ہیں، کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن نہ نرسیما راو اور نہ ہی واجپائی جیتے تھے۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں سبرامنیم سوامی نے کہا کہ مسلمانوں کو تقسیم اور ہندوں کو متحد کیا جائے، مسلمانوں کو تقسیم کرنے کے لیے 3طلاقوں کے بل کا معاملہ عورتوں کا ووٹ بینک الگ کرسکتا ہے۔بی جے پی رہنما نے وزیراعظم نریند مودی کی سیاسی و انتخابی حکمت عملی کا بھانڈا پھوڑ تے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس کے ساتھ مل کر بے جے پی نے مسلمانوں کا ووٹ بینک تقسیم کرنے کی حکمت عملی بنائی ہے۔خیال رہے کہ بھارت میں رواں برس اپریل مئی کے دوران عام انتخابات ہونے ہیں جس کے لیے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے منفی ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کردیے ہیں۔مودی سرکار کو عام انتخابات میں شکست کا خوف ہے کیوں کہ 2019کے عام انتخابات سے قبل مودی سرکار کو ریاستی انتخابات میں بڑا دھچکا لگا ہے اور ان کی انتہا پسندی ریاستی انتخابات میں پارٹی کو لے ڈوبی ہے۔ریاستی انتخابات میں راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی شکست سے دوچار ہوئی ہےاور وہاں کانگریس کو کامیابی ملی ہے۔