ریڑھی گوٹھ – پولیس اور منشیات فروشوں کی ملی بھگت کیخلاف احتجاج

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس اور منشیات فروشوں کیخلاف ر یڑھی گوٹھ کے مکینوں نے احتجاج کیا اور سڑک پر ٹائر نذر آتش کئے ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ سہہ پہر ریڑھی گوٹھ کے مکین نعرے بازی کرتے ہو ئےجمع ہوگئے اور سڑک بلاک کر کے ٹائر نذر آتش کیے جس کے باعث ٹریفک جام ہو گیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقہ پولیس منشیات فروشوں کی سرپرستی کر رہی ہے تاہم کارکردگی دکھانے کیلئے غریب ماہی گیروں کو منشیات کے جھوٹے مقدموں میں پھنسا دیتی ہے۔مظاہرین نے آئی جی ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی ملیر سے اپیل کی ہے کہ غریب ماہی گیروں کو تحفظ دیا جائے اور سکھن تھانے کے عملے کو تبدیل کر کے ایماندار افسر اور اہلکار تعینات کئے جا ئیں بعد ازاں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More