بڑھتی بیرونی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ ذخائر 2 ارب ڈالر کم

0

کراچی (امت نیوز) بڑھتی بیرونی ادائیگیوں کے باعث ایک ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر 2 ارب ڈالرکم ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ماضی میں لئے گئے قرضوں اور خسارے کے باعث ادائیگیوں کا توازن بری طرح متاثر ہے، ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال لگ بھگ 12 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔ گذشتہ ایک ماہ میں تو مسائل اس حد تک بڑھ گئے کہ سعودیہ عرب سے ملنے والی 2 ارب ڈالر کی رقم بھی چٹ ہو گئی۔ایک ماہ قبل زرمبادلہ کے ذخائر جو 13 ارب 75 کروڑ ڈالر کی سطح پر تھے، سعودیہ عرب سے 2 ارب ڈالر ملنے کے باوجود اب بھی 13 ارب 83 کروڑ ڈالر کی سطح پر ہیں۔ مرکزی بینک کے ذخائر 7 ارب 28 کروڑ ڈالر اور بینکوں کے ذخائر 6 ارب 55 کروڑ ڈالر کی سطح پر موجودہ ہیں۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر اس وقت ڈیڑھ ماہ کی درآمدات کے لئے بھی ناکافی ہیں، اگر ادائیگیوں کا یہی سلسلہ چلتا رہا تو سعودیہ عرب، متحدہ عرب امارت اور چین سے ملنے والے والی رقم بھی ختم ہو جائے گی۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کو اس وقت برآمدات اور ٹیکس آمدن بڑھانے پر جان توڑ محنت کرنے پڑے گی،، اس کے علاوہ غیر ضروری درآمدات پر بھی قابو پانا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More