نوازشریف کی اپیل دوسری باراعتراض لگاکر واپس

0

اسلام آباد(نمائندہ امت)ن لیگ کے قائد میاں نوازشریف کی جانب سے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست کو دوسری بار اعتراض لگاکر واپس کردیا گیا۔سابق وزیراعظم کی جانب سے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف یکم جنوری کو اپیل دائر کی گئی تھی جس میں سزا کی معطلی اور ضمانت پر رہائی کی اپیل کی گئی تھی تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے درخواست کو نامکمل قرار دے کر واپس کردیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے اعتراض کے بعد نوازشریف کے وکیل نے گزشتہ روز درخواست کو مکمل کرکے ایک بار پھر دائر کیا تاہم رجسٹرار نے اب دوسری بار بھی سابق وزیراعظم کی اپیل پر اعتراض لگاکر اسے واپس کردیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست کے ساتھ منسلک دستاویزات کے مدہم ہونے پر اعتراض کیا اور درخواست ایک بار پھر واپس کردی۔میاں نوازشریف کے وکلا درخواست پر اعتراض دور کرکے آج دوبارہ دائر کریں گے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ اپیل پر فیصلے تک احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا معطل کی جائے اور نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کیے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More