کراچی میں نئی مردم شماری کی درخواست سماعت کیلئے منظور

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے کراچی میں نئی مردم شماری اور حلقہ بندیاں کرانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کی درخواست کی ان چیمبر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے درخواست کو تعطیلات کے بعد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔مصطفی کمال نے کراچی میں ہونے والی حالیہ مردم شماری کے نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے نئے سرے سے حلقہ بندیاں اور مردم شماری کرانے کی درخواست دائر کی ہے۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے مصطفی کمال کی درخواست پر اعتراضات عائد کیے تھے اور مصطفی کمال نے رجسٹرار کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر کی تھی۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ پورے ملک میں سب سے زیادہ آبادی کراچی میں بڑھی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More