ٹنڈو آدم میں تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کی سزا معطل

0

ٹنڈو آدم (نمائندہ امت) تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کی سزا معطل کردی گئی۔ 5 لاکھ کی ضمانت منظور، اقلیتی رہنما دیوان سچانند پر جعلی چیک دینے کا الزام تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایک کروڑ روپے کا جعلی چیک دینے پر تین سال کی سزا کے باعث سب جیل میں قید پی ٹی آئی نے اقلیتی ایم پی اے دیوان سچانند کی سزا ایڈیشنل سیشن جج ٹنڈو آدم قاضی عبدالکلیم کی عدالت نے معطل کرکے پانچ لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی ہے اور مذکورہ مقدمے کی تاریخ 24 جنوری مقرر کی ہے۔ واضح رہے کہ دیوان سچانند نے پانچ سال قبل ایک کروڑ روپے کا بینک چیک سیٹھ ایوب راجپوت کو دیا تھا جو کہ کیش نہیں ہونے پر جعلی چیک دینے کے الزام میں ٹنڈو آدم سٹی تھانے پر مقدمہ درج ہوا تھا ۔ کیس کے فریادی سیٹھ ایوب راجپوت کا انتقال دو سال قبل ہوگیا اور مقدمے کو پانچ سال کا عرصہ ہوگیا ہے ۔ سول جج ٹنڈو آدم کامران کلہوڑو کی عدالت نے جعلی چیک کا الزام ثابت ہونے پر تحریک انصاف پاکستان کے اقلیتی رکن سندھ اسمبلی کو تین سال کی قید کی سزا سنائی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More