اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر تیزی
کراچی (ایجنسیاں)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو زبردست اتار چڑھاوٴ دیکھنے میں آیا لیکن مجموعی طور پر تیزی غالب آ گئی ۔کے ایس ای 100 انڈیکس97پوائنٹس کے اضافے سے42810پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ60 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔