پی ایف ایف کے ایشین کنفیڈریشن سے اختلافات بڑھنے لگے

0

ابوظہبی (امت نیوز)ایشین فٹ بال کنفیڈریشن نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے امور میں تیسری قوت کی مداخلت کو فیفا کے قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پی ایف ایف کے انتخابات کوماننے سے انکار کردیا ٗ اگلے مرحلے میں وہ اپنی رپورٹ فیفا کو پیش کرے گی جس کی روشنی میں فٹ بال کی عالمی تنظیم پاکستان پر عالمی فٹ بال کے دروازے بند کرنے کا فیصلہ کریگی ٗاس طرح پاکستان پر ایک سال میں دوسری بار عالمی فٹ بال میں شرکت سے محروم ہوجائے گی۔گزشتہ روز ابوظہبی میں ایایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کی صدارت میں ہوا جس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے 45 ممالک کے ارکان نے شرکت کی۔ پاکستان کے مخدوم فیصل صالح حیات نے اس میں خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے گزشتہ انتخابات کو فیفا قوانین میں تیسری قوت کی مداخلت قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا گیااور ان بات کا اعادہ کیا گیا کہ فیصل صالح حیات فیفا کی جانب سے جاری کئے گئے خط کے مطابق 2020ء تک پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More