پنجاب میں 2 ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کیلئے 33 ارب روپے سے زائد کی منظوری

0

لاہور(اے پی پی ) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2018-19 ء کے دوران صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 9 ویں اجلاس میں لوکل گورنمنٹ سیکٹر کی 2 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے 33 ارب 48کروڑ 82 لاکھ 40ہزار روپے کی منظوری دیدی ۔جن ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں لوکل گورنمنٹ سیکٹر کی سکیم ساہیوال اور سیالکوٹ شہروں میں موجودہ صفائی کے نظام کو مضبوط بنانے اور اس میں مزید بہتری لانے (فیزI-) کیلئے 95 کروڑ 80 لاکھ روپے اور پنجاب سٹیز پروگرام (امبریلا، پی سی ون) کیلئے 32ارب 53 کروڑ 2 لاکھ 40 ہزار روپے کی منظوری شامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More