راولپنڈی میں دن دہاڑے ڈکیتی-راہزنی کی متعددوارداتیں

0

راولپنڈی (کرائم رپورٹر) نیا سال شروع ہوتے ہی راولپنڈی میں ڈاکو راج عروج پر پہنچ گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکووں نے دن دہاڑے شہریوں سے موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل چھین لیے۔ اسٹریٹ کرائمز کو روکنے کے بنائی گئی ڈولفن فورس بھی نمائشی گشت فورس بن گئی۔راولپنڈی میں 24 گھنٹے 10 وارداتیں ہوئیں جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ راولپنڈی کےعلاقے پیپلز کالونی اور ڈھوک کشمیریاں میں ڈاکووں نے دن دیہاڑے شہریوں سے موبائل اور نقدی چھین لی۔ مزاحمت پر ڈاکووں نے نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ اسی علاقے میں ڈاکو سپر سٹور سے 5 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ مری روڈ بارانی یونیورسٹی کے سامنے شہری سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ایک اور واردات میں ڈاکووں نے میاں بیوی کو لوٹ لیا۔ سی سی ٹی فوٹیج ملنے کے باوجود پولیس اب تک ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی۔شہرکے مختلف حصوں میں راہ زنی کے مزید 6واقعات پیش آئے ۔ شہریوں کا کہناہے کہ جدید سہولیات سے لیس ڈولفن فوری بھی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More