مولانامودودی کے دست راست چوہدری رحمت الٰہی انتقال کر گئے

0

لاہور(امت نیوز)جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ، سابق وفاقی وزیر اور سید مودودی کے دست راست ، چوہدری رحمت الٰہی طویل علالت کے بعد 94 سال کی عمر میں منصورہ میں انتقال کر گئے ہیں ۔ چوہدری رحمت جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر اور سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریوں پر بھی فائز رہے ۔ چوہدری رحمت الٰہی سید مودودی کے پٹھان کوٹ (بھارت )کے ساتھیوں میں سے تھے ۔ ان کی نماز جنازہ منصورہ میں ادا کردی گئی ۔ مرحوم کو رات گئے مصطفےٰ ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More