جمعیت الفلاح میں پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں استقبالیہ

0

کراچی (پ ر) نظریہ پاکستان اور اسلامی اقدار کے تحفظ کیلئے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ جمعیت الفلاح ملک کا قدیم اسلامی تہذیبی مرکز ہے۔ اس کی سرگرمیاں لائق ستائش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت الفلاح میں کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب میں مقررین نے کیا۔ مقررین میں صدر پریس کلب امتیاز خان فاران، جنرل سیکریٹری ارمان صابر، جمعیت الفلاح کے صدر قیصر خان ، قمرمحمد خان اور دیگر شامل ہیں۔ تقریب میں صحافیوں اطہر ہاشمی ، مظفر اعجاز، طارق الحسن، حامد الرحمن، شعیب احمد خان، بچل لغاری، عطا محمد تبسم، سعید احمد صدیقی، ادبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ امتیاز فاران نے کہا کہ شہر کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کریں گے۔ ارمان صابر نے کہاکہ صحافی برادری وطن عزیز کے تحفظ اور استحکام کیلے اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ میدان عمل میں موجود ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More