ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ناکامی کا ملبہ پچ پر گرادیا

0

کیپ ٹائون(امت نیوز)قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے ابتدائی2ٹیسٹ میچز کیلئے بنائی گئی وکٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ کیلئے غیرموزوں قرار دیدیا ۔ ایک انٹرویومیں مکی آرتھر نے کہا کہ 10سال میں جب وہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کوچ تھے کے مقابلے میں وکٹوں کا معیارکافی گر گیا ہے۔کیپ ٹاؤن میں جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستانی ٹیم 177رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی جس کے جواب میں فاف ڈیو پلیسی کی سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے6وکٹ کے نقصان پر382رنز بنا کر سیریز میں205رنز کی برتری حاصل کی۔مکی آرتھر نے تسلیم کیا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کے اسکور سے پچ کے معیار سے متعلق ان کے دعوے کو تقویت نہیں ملتی لیکن ان کا موقف ہے کہ یہ وکٹیں منصفانہ اور متوازن مقابلے کے لیے نہیں بنائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ میں بہت مایوس ہوں، میں کرکٹ کے کام کی وجہ سے2010سے جنوبی افریقہ نہیں آیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More