غدار الطاف کی حوالگی کیلئے وزارت داخلہ کا اہم اجلاس طلب

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ کے بانی الطاف حسین کی حوالگی سے متعلق وزارت داخلہ میں اہم اجلاس 8 جنوری کو طلب کرلیا۔ جس میں بانی ایم کیو ایم کو پاکستان کے حوالے کرنے کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔وزارت داخلہ کے مراسلے کے مطابق اجلاس کی صدارت وفاقی سیکریٹری داخلہ کریں گے ، جبکہ اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے بھی شریک ہوں گے۔اجلاس میں وزارت قانون، محکمہ داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ بھی شرکت کریں گے ۔واضح رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر میں وزارت داخلہ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں بھی بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے ریڈ وارنٹس کے لیے انٹرپول سے رابطے کی منظوری دی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More