قانونی دکانیں گرانامجرمانہ فعل ہے ایف آئی آرکاٹی جائے-جماعت اسلامی
کراچی(امت نیوز) پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کراچی کے صدر سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ قانونی دکانوں کی مسماری مجرمانہ فعل ہے اس پر ایف آئی آر کٹنی چاہیئے ۔گارڈن میں کے ایم سی آپریشن پر رد عمل میں انہوں نے کہا کہ وسیم اختر دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں ملزم ہیں،ان کو تجاوزات کے خلاف ایکشن کی کمان دینا انسانی حقوق کے لئے خطرہ ہے،کے ایم سی کی کرایہ داری میں دکانیں کوئی عدالت مسمار نہیں کراسکتی۔ سپریم کورٹ اپنے حکم کے غلط استعمال کا نوٹس لے۔انہوں نے کہا متبادل کے بغیر کوئی بھی کاروائی قبول نہیں۔عوام اپنے مسائل کے لئے کھڑے ہوں، جماعت اسلامی ان کے ساتھ ہے۔