متاثرین بلدیہ عظمیٰ کولاکھوں روپے کرایہ ادا کر چکے-مارکیٹ ایسوسی ایشن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گارڈن مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر زاہد امین نے ’’امت‘‘ کو بتایا کہ مسمار کی جانے والی دکانیں بلدیہ عظمیٰ کراچی نے خود تعمیر کروائیں اوراب انہیں غیر قانونی قرار دے کر گرا دیا گیا ۔ متاثرہ دکانداروں نے کے ایم سی کو کرائے کی مد میں لاکھوں روپے ادائیگی کی۔مسماری کے باعث دکانداروں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا سپریم کورٹ کے احکامات کا غلط استعمال کیا جارہا ہے، ہم اس کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے۔