ٹرمپ نے کانگریس کو ایمرجنسی نفاذ کی دھمکی دیدی

0

واشنگٹن(امت نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کو دھمکی دی ہے کہ وہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر ہی امریکہ و میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے قومی ہنگامی صورتحال کا اعلان کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات ڈیموکریٹ پارٹی کے سینئررہنماؤں سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد کہی ۔ملاقات میں ڈیموکریٹس نے میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے اخراجات فنڈنگ کی منظوری سے انکار کر دیا۔امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے ٹرمپ سے ملاقات کو متنازع قرار دیدیا ہے ۔تعطل کے نتیجے میں صدر ٹرمپ نے حکومت کی پوری فنڈنگ کے بل کی منظوری اس وقت تک روک دی ہے، جب تک اسے سرحد پر دیوار بنانے کیلئے پیسے نہیں مل جاتے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کی جزوی بندش کیلئے تیار ہیں ۔ حکومتی تعطل تیسرے ہفتے میں داخل ہو چکا ہےجس کے نتیجے میں8 لاکھ وفاقی ملازمین کو 22دسمبر کے بعد سےتنخواہ نہیں مل رہی ۔جزوی شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں امریکی حکومت کے9محکمے ہوم لینڈ سیکورٹی، انصاف، ہاؤسنگ، زراعت، تجارت، داخلہ اور خزانہ متاثر ہوں گے۔ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈیموکریٹ رہنماؤں کے ساتھ90 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات بہت سودمند رہی قرار دیا۔ جب ان سے کانگریس کی منظوری نظر انداز کرتے ہوئے صدر کے ہنگامی اختیارات کے استعمال پر غور کےبارے میں پوچھا گیا تو ٹرمپ نے کہا کہ میں نے اس پر غور کیا ہے اورمیں ایسا کر سکتا ہوں۔ ہم قومی ہنگامی صورتحال کا اعلان کر کےدیوار کو بہت تیزی سے تعمیر کر سکتے ہیں۔ میں جو کچھ کر رہا ہوں ، اس پر فخر ہے۔ کابینہ ارکان کی تنخواہ میں 10 ہزار ڈالر کا اضافہ مسترد کر سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More