تاجر نقصان ہوتا دیکھ کر آبدیدہ – میئر کو بددعائیں

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گارڈن میں دکانیں گرائے جانے پر نقصان ہوتا دیکھ کر تاجر آبدیدہ ہو گئے۔ انہوں نے ہاتھ اٹھا کر میئر کراچی وسیم اختر کو بددعائیں دیں ۔ گزشتہ روز آپریشن سے قبل دکانداروں نے بلدیہ عظمیٰ کے اعلیٰ افسران سے التجا کی کہ انہیں باقی سامان نکالنے کا وقت دیا جائے۔بات چیت کے دوران ہی کے ایم سی کے عملے نے ہیوی مشینری سے دکانیں مسمار کرنا شروع کردیں جس پر تاجر سراپا احتجاج بن گئے۔ انہوں نے چڑیا گھر کے اطراف ٹائر نذرآتش کرکے سڑک پر دھرنا دے دیا ، متاثرہ دکانداروں نے زمین پر کے ایم سی مردہ باد لکھ کر میئر کے خلاف نعرے لگائے۔دکانداروں کے احتجاج پر بلدیہ عظمیٰ کراچی نے پولیس اور دیگر اداروں کی اضافی نفری طلب کی۔ سیکورٹی اہلکاروں کے کہنے پر دکاندار احتجاج ختم کرکے اپنی دکانیں مسمار ہوتی دیکھنے کیلئے کھڑے ہوگئے۔اس موقع پر ان کی آنکھوں میں آنسو تھے اور وہ ہاتھ اٹھا کر میئرکراچی کو بددعائیں دیتے رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More