چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک لانا زیر غور نہیں- نثار کھوڑو

0

لاڑکانہ(نمائندہ امت) سینٹ چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد تحریک لانا زیر غور نہیں آصف زرداری کی آج بینکنگ کورٹ میں پیشی عبوری ضمانت کو پکا کرنے کے لیے ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے لاڑکانہ پریس کلب میں کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ادارے آزاد ہونے کا صرف تاثر دیا جا رہا ہے جبکہ بدقسمتی سے اداروں کو احکامات پر چلانے کی کوشش ہورہی ہے، 1990 کی دھاندھلی آئی جی آئی کا اصغر خان کیس کو بند کرکے ان کے روح سے نا انصافی کی گئی ہے کیس کو گواھی نہ ہونے کا جواز دے کر بند کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شھزاد اکبر کی اداروں سے ملاقاتوں سے ظاہر ہو رہا ہے کہ کاروائیاں صرف اپوزیشن کے خلاف ہو رہی ہیں عدالت سے قبل جے آئی کی روپورٹ لیک کرنا غیر آئینی عمل تھا جبکہ عدالتی احکامات کے بنا ہی 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تاہم آئین توڑنے والے آمر پرویز مشرف کا نام عدالت نے ہی ای سی ایل سے نکالا گیا آصف زرداری کا پاسپورٹ پہلے ہی جمع ہے پہر بھی ان کا نام ای سی ایل میں ڈال کر بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقاتیں اپوزیشن کو متحد کرنے کے لئے ہوسکتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More