مرتد ہونے والی لڑکی کی سعودیہ سے فرار کی کوشش ناکام

0

بنکاک(امت نیوز) سعودی حکام نے مرتد ہوکر فرارہونے والی لڑکی کی آسٹریلیا جانے کی کوشش ناکام بنادی ۔ بنکاک کے سورنابھومی ایئر پورٹ پر سعودی سفارت کار نے 18 سالہ رہف کا پاسپورٹ ضبط کرلیا ۔تھائی حکام نے پاسپورٹ ضبطی سے لاعلمی کا اظہار کیااور کہا کہ رھف محمد القنون شادی سے بھاگ رہی تھی ۔امیگریشن کے سربراہ سوراشٹ ہیک پرن نے بتایا کہ ویزہ نہ ہونے کی وجہ سے انٹری کی اجازت نہیں دی اور ہم اسے کویت ایئر لائنز کے ذریعے جس سے وہ آئی تھی، آج (پیر) صبح سعودی عرب روانہ کردیں گےکیونکہ یہ ایک خاندانی مسئلہ ہے۔ اپنے ارتداد کا اعلان رہف نے بی بی سی سے گفتگو میں کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا نام اور تصاویر شئیر کرتے ہوئے لڑکی نے لکھا کہ میرے والد اس وجہ سے بہت غصے میں ہیں اور ڈر ہے کہ خاندان والے مجھےمار ڈالیں گے۔بنکاک موجودگی کے دوران رہف کے متضاد بیانات سامنے آئے، پہلے اس نے کہا کہ وہ آسٹریلیا میں سیاسی پناہ کے لیے ٹرانزٹ کا راستہ اختیار کررہی ہیں بعدازاں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاسپورٹ میں آسٹریلیا کو ویزا موجود ہے جسے سعودی اور کویتی سفارتخانے کے ترجمانوں نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ اس نے تھائی لینڈ میں بھی سیاسی پناہ لینے کی کوشش کی جوتھائی حکام نے مسترد کردی۔رپورٹ کے مطابق رہف اپنے خاندان کے ساتھ کویت گئی جہاں سے دو دن پہلے وہ اکیلی بنکاک پہنچی اور اب آسٹریلیا جانا چاہتی تھی لیکن اس سے پہلے ہی اس کا پاسپورٹ سورنابھومی ایئر پورٹ پرضبط کرلیا گیا۔اس سے پہلے 2017 میں بھی ایک ایسا ہی کیس سامنے آیا تھا جب ایک سعودی خاتون نے فلپائن کے راستے آسٹریلیا جانے کی کوشش کی تھی۔ چوبیس سالہ دینا علی بھی کویت سے روانہ ہوئی تھیں لیکن ان کے خاندان والے انہیں منیلا ایئرپورٹ سے واپس سعودی عرب لے گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More