خزانے کو کروڑوں کانقصان پہنچانے والےواسا افسران کیخلاف مقدمہ

0

راولپنڈی (نمائندہ امت) اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن نے واسا میں اختیارات سے تجاوز کر کے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے افسران کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن کے ذرائع نے بتایاکہ یونین کونسل کوٹھہ کلاں کے جنرل کونسلر چوہدری سہیل احمد نے اینٹی کرپشن راولپنڈی کو دی گئی درخواست میں یونین کونسل کوٹھہ کلاں میں2015میں 60کروڑ روپے مالیت سے شروع کی جانے والی نامکمل واٹر سپلائی اسکیم میں مبینہ بے ضابطگیوں اور بدعنوانیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل اینٹ کرپشن راولپنڈی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاکہ واسا افسران و اہلکاران نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا لہذا ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔اینٹی کرپشن ذرائع نے بتایاکہ اس چشم کشا رپورٹ اور اندراج مقدمہ کی سفارشات کی روشنی میں مجاز حکام نے واسا راولپنڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر احمد منظور ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید اختر ، سب انجینئر طاہر بشیر ، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس ایم نسیم ، ریذیڈنٹ انجیئر کنسلٹنٹ عمر منشی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس اینڈ کولیکشن اکمل یاسین ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس اینڈ کولیکشن عامر حیات ، رینونیو انسپکٹر ندیم بھٹی ،ورک چارج اتھارٹی محمد صفدر ، پرائیویٹ پلمبر واسا حمید مسیح کے خلاف اینٹی کرپشن تھانہ راولپنڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ سابق ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود ، ڈپٹی ایم ڈی عامر رشید ، ڈائریکٹر ریونیو عامر قریشی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا راولپنڈی محمد صفدر کو تحقیقات میں شامل کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More