بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد بجلی کی فراہمی جزوی بحال

0

پشاور/پاراچنار(سٹاف رپورٹر/نمائندگان)بالائی سوات ،بالائی چترال ،دیر،شانگلہ ،کوہستان ،ہزارہ کے بعض بالائی علاقوں میں شدید برف باری ہوئی جس کے نتیجے میں ان علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں تعطل آیا تاہم برف باری سے متاثرہ ان علاقوں میں بجلی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا گیا جس کے نتیجے میں نامساعد اور مشکل حالات کے باوجود پسکو کارکنان کی مسلسل محنت اور کاوشوں سے ان میں اکثرعلاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے صرف ان چند علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے جہاں تک رسائی مشکل ہے بارشوں اورشدیدبرف باری کی وجہ سے بحالی کے کاموں میں مشکلات درپیش ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی ان علاقوں کو بھی بجلی کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔پسکو نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شدید برف باری کے نتیجے میں جہاں دوسرے معمولات زندگی متاثرہوئے وہاں پربجلی تاروں،ٹرانسفارمروں اور دوسری تنصیبات اورآلات کو شدید نقصان پہنچا ۔کئی مقامات پر بجلی لائنیں گر گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More