گارڈقتل کیس میں 2گینگ وار کارندوں کو سزائے موت کا حکم
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے سیکورٹی گارڈ کےقتل سے متعلق مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر لیاری گینگ وار کے 2 کارندوں بلال اور نبیل کو سزائے موت کا حکم دے دیا ، عدالت نے مجرمان پر فی کس ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔ بدھ کے روز عدالت میں سیکورٹی گارڈ قتل کیس کی سماعت پر ملزمان بلال اور نبیل کو پیش کیا گیا، جہاں استغاثہ ملزمان کے خلاف ٹھوس ثبوت و شواہد پیش کرنے میں کامیاب رہی۔ عدالت نے تمام ثبوت و شواہد کی بنا پر جرم ثابت ہونے پر مجرمان بلال اور نبیل کو سزائے موت کا حکم دے دیا ، عدالت نے مجرمان پر فی کس ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔استغاثہ کے مطابق مجرمان بلال اور نبیل نے 2014میں سیکورٹی گارڈ شکیل کو ذبح کر کے مارا تھا۔