شہداد پور میں پولیس تشدد کےخلاف بھیل برادری کامظاہرہ
شہدادپور (نامہ نگار)شہدادپور کے قریب گاؤں فقیر خان محمد بھنبھرو میں جھول پولیس کے اہلکاروں نے سول گاڑیوں پر بیٹھ کر بھیل کے گھروں پر چڑھائی کر کے گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور چادر وچاردیواری کا تقدس پامال کیا گھر میں موجود 10بکریاں ,نقد رقم ودیگر سامان اٹھانے کے بعد گاؤں کے اسٹاپ سے پنکچر لگانے والے نوجوان راجش کو گرفتار کر کے لے گئی اب اس کا بھی کچھ پتہ نہیں کہ وہ کہاں ہے۔ راجیش کے والد اور والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے ہمارے نوجوان راجیش کو اٹھا کر گم کر دیا ہے اور پولیس ہمارے گھروں پر بے گناہ ایسے داخل ہوئی جیسے کسی جرائم پیشہ افراد کے گھر پر گھستی ہے انھوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے بے گناہ لڑکے کو بازیاب کروا کر ہمارے ساتھ انصاف کرایا جائے۔