مردان میں فائرنگ سے2جاں بحق
مردان (بیورورپورٹ) پارہوتی بازار نہر چوک میں سر شام نامعلوم افراد کی دکان پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دکاندار زخمی ہو گیا۔ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ابراھیم ولد سید رحمان سکنہ خٹ کلے پارہوتی نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شام اس کا بھائی محمد اسرائیل ،عبد الباسط نامی دکاندار کے دکان میں بیٹھا تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں محمد اسرائیل جاں بحق اور عبد الباسط زخمی ہو گئے جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔