تالا توڑ وارداتیں بند- تاجروں کو تحفظ نہ ملا تو احتجاج کرینگے- محمود حامد

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے صدر محمود حامد نے شہر میں تالا توڑ وارداتوں، بدامنی اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ لیاقت آباد اسٹیل مارکیٹ میں دن دیہاڑے ڈکیتی واردات میں ملوث مجرموں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ وہ لیاقت آباد 10 نمبر سریا مارکیٹ کے دورے پر گھانچی اسٹیل کے مالک عبدالوہاب اور تاجر رہنما محمد ماجد سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر لیاقت آباد ٹریڈرز الائنس کے رہنما بابر بنگش اور محمد اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ متاثرہ تاجر عبدالوہاب نے بتایا کہ دوپہر 12 بجے مسلح نوجوان ایک موٹرسائیکل پر آئے جن میں سے 2 نے ہیلمنٹ پہنے ہوئے تھے اور ایک نے نقاب لگایا تھا۔ ان افراد نے دکان سے ساڑھے 3 لاکھ روپے لوٹے اور موجود گاہکوں سے موبائلز فون اور نقد رقم چھین کر فرار ہوگئے۔ لیاقت آباد تھانے میں مقدمہ درج کرایا ہے جنہوں نے کارروائی کا یقین دلایا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More