اسپورٹس بورڈ پنجاب کے تحت کھلاڑیوں کی فزیکل ٹریننگ

0

لاہور(امت نیوز) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام لاہور سمیت5اضلاع میں جاری انڈر 16کھلاڑیوں کے کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ آف سپورٹس بورڈ پنجاب میںجمعہ کے روز کوچز نے کھلاڑیوں کو لیکچر دیئے اور فزیکل ٹریننگ دی،سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی ہدایات پر کیمپ میں کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، تفصیلات کے مطابق پنجاب سٹیڈیم لاہور میں جاری اتھلٹیکس اور میٹ ریسلنگ کے تربیتی کیمپ میں کوچز محمد اعجاز، عبدالغفار گجر، غلام فرید اور خالد رشید نے کھلاڑیوں کو جسمانی طور پر فٹ رکھنے کے لئے ان کو فزیکل ٹریننگ دی ، کوچز کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کے لئے سب سے ضروری اس کی فزیکل فٹنس ہے کیونکہ اگر کھلاڑی کا کھیل اچھا ہوگا مگر جسمانی طور پر وہ فٹ نہ ہوا تو ا س سے اس کی کارکردگی پر برا اثر پڑتا ہے، لہٰذا کھلاڑی اپنے آپ کو جسمانی طور پر فٹ رکھنے کے لئے ایکسر سائز بھی کیا کریں،فزیکل ٹریننگ سے کھلاڑی کا سٹمینا بہتر ہوتا ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More